روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ، ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
روس کے جنوبی علاقے داغستان میں فوجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم زمین سے ٹکرائی جس کے باعث ٹیل روٹر ٹوٹ گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ قابو میں لانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گھومتا ہوا رہائشی علاقے میں جا گرا، ہیلی کاپٹر گاؤں آچی سو کے قریب ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جس سے جہاز میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
کوئٹہ؛ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
علاوہ ازیں خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔