روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ماسکو:
روس کے داغستان ریجن میں گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ داغستان ریجن کے گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کیمز ہیلی کاپٹر آچی سو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
داغستان کی وزارت ہنگامی صورت حال کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایزبرباش جا رہا تھا۔
سرکاری عہدیداروں نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ گھر اس وقت خالی تھا۔
حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔