فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،آرٹیکل 6کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال ’’نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی ‘‘کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت کو ترمیم کیلئے 65اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
ایک اور سوال’’کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا‘‘کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر ا ٓ جائے گی،آج27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ نوازشریف سے رہنمائی لیتی ہے،جو بھی ہوا نوازشریف کی رہنمائی اور مشورے سے ہوا۔
نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آرٹیکل 243 پر تفصیلی مشاورت،قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے منظور
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمٹ میں پیش کردہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے ڈرافٹ پر مشاورت مکمل کرلی گئی، اضافی ترامیم پر کل تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ دینے سے متعلق ترمیم پر اتفاق کرلیا گیا۔
آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ آئینی ترمیم
چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق نائیک نے کہا ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، جس کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔
سینیٹ کی جانب سے کل 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، پارلیمانی کمیٹی نے اپوزیشن کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام ف، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔