۔ 27ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے‘ کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی‘ ٹنڈوآدم (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں27 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جا چکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ 27 ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام فرسودہ و ظالمانہ، جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، اس اجتماع میں ملک بھرسے لاکھوں افراد مرد و خواتین شریک ہوںگے اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے نمائندے اس میں شریک ہوںگے، یہ اجتماع عام بدل دو نظام غریب و محروم طبقات، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا، دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے، جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ ان کے حقوق کی جد و جہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہمارا ایمان ہے کہ دکھی انسانیت اور عوام کی خدمت بہترین عبادت ہے، اجتماع عام معاشی، معاشرتی، تعلیمی و سیاسی شعبوں میں بڑی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال کالونی ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کے جائزے کے لیے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ذمے داران کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں ارکان ضلعی شوریٰ، امرا تحصیل، مقامات ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ، سوشل میڈیا، نشر و اشاعت انچارجز اور برادر تنظیمات کے ذمے داران شریک تھے جبکہ صوبائی نائب امیر افضال احمد آرائیں، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد شارق، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی، ضلعی نائب امیر ظہیر الدین جتوئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید اور فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔