نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
لکی مروت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا،دونوں خواجہ سرا ناچ گانے کا کام کرتے تھے پولیس کےمطابق مقتول خواجہ سراؤں کی شناخت ذاکر اورشہاب عرف ڈالر کے نام سے ہوئی ہے وہ سرائے نورنگ میں ایک نجی کمرے میں کرائے پر مقیم تھے،رات کو اسی کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد
پڑھیں:
طالب علم کا قتل، مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک
فائل فوٹوپنجاب کے ضلع خوشاب میں آٹھ سال کے طالب علم کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم ساجد مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔
بچے کی لاش نہر مہاجرین سے ملی تھی، بچے کو دو نومبر کو قائدآباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔
پولیس کے مطابق اغواکاروں نے بچے کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔