ڈاکٹر نبیحہ نے حد سے تجاوز کیا، تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل کے بیٹے خاموش نہ رہ سکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ دونوں کی نکاح کی تقریب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس تقریب کے حوالے سے مختلف آراء اور تنازعات سامنے آئے۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا، جس پر بعض صارفین نے سوالات اٹھائے کہ آیا یہ طرزِ عمل مناسب تھا یا نہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Yousaf Jamil (@yousafjamilmtj)
اسی حوالے سے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھائے ہیں اور وہ دلہنوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں نکاح پڑھوانے آتی ہیں ان کو ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے شرعاً اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن مولانا ان کے لیے بزرگ کی مانند ہیں وہ کسی خواہش کی عمر میں نہیں ہیں۔ میرے والد اب بزرگ ہیں اور کسی کو منع نہیں کرتے۔
مولانا یوسف جمیل نے مزید کہا کہ وہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی جانب سے حد سے تجاوز ہوا ہے جو کہ نا مناسب تھا۔ انہوں نے اس چیز کا بالکل خیال نہیں رکھا کہ ان کا نکاح کون پڑھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا، مگر چونکہ تقریب مولانا کے گھر پر تھی، اس لیے انہیں وہاں گانے بجانے اور ویڈیوز بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے تھا۔ اب اس سب کا پریشر مولانا طارق جمیل کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ تو میری گزارش ہے کہ تنقید ضرور کریں لیکن یہ بھی دیکھیں کہ کرنے والا کون ہے۔
مولانا طارق جمیل تو ڈاکٹر نبیحہ کو جانتے بھی نہیں تھے انہیں تو ایک دوست نے کہا کہ ایک ڈاکٹر ہیں ان کا نکاح پڑھا دیں جس کی انہوں نے حامی بھر لی انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ بعد میں ایسا کچھ ہو گا۔ اگر انہیں اس چیز کا علم ہوتا تو وہ منع کر دیتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر نبیحہ نکاح مولانا طارق جمیل مولانا طارق جمیل تنقید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نبیحہ نکاح مولانا طارق جمیل مولانا طارق جمیل تنقید مولانا طارق جمیل ڈاکٹر نبیحہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈاکٹر نبیہا کی شادی اور مہنگے لہنگے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ دوست سے شادی کرنے والی نبیحہ علی خان نے کہا کہ لوگوں نے اس بات کو مذاق بنالیا، حالانکہ یہ محض ایک زبان پھسلنے کی بات تھی۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہنوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ آخر میں نبیحہ علی خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹینشن لینے کے بجائے کبھی خوش بھی ہوجایا کریں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہا نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو جیولری سیٹ پہنا ہے اس کا وزن کلو اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جبکہ انکے لہنگے کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ ڈاکٹر نبیہا علی خان کو اپنے زیورات اور عروسی لباس کی قیمت سے متعلق متنازع بیانات کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ و میزبان مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پینتیس کلو کا سیٹ تو امبانی کی شادی میں بھی کسی نے نہیں پہنا ہوگا، آخر کون سی دکان ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ روپے میں پینتیس کلو سونا مل رہا ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، اگر واقعی ایسی کوئی دکان ہے جہاں اتنا سونا ڈیڑھ کروڑ میں ملتا ہے تو ہم سب بھی وہیں سے خریداری کرنے جائیں گے۔