نیشنل پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنیکا فیصلہ برقرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اپنے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی 27ویں ترمیم کی حمایت نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کا ستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق موقف برقرار ہے۔ وفاقی حکومت نے ترمیم پر ہماری حمایت طلب کی تھی۔ تاہم پارٹی نے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اپنے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی 27ویں ترمیم کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزراء تربت آئے تھے۔ جہاں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات ہوئی۔ کبیر شہی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل پارٹی کی حمایت طلب کی تھی۔ حکومتی وفد کے جانے کے بعد پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل پارٹی ترمیم کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔