جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔
فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کی واضح مخالفت کر چکے ہیں، گزشتہ روز دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 26 ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو 27 ترمیم میں شامل کر کے عہد شکنی کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ فضل الرحمان
پڑھیں:
آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے بلاول ہا ئوس پہنچے جہاں ان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔رہنماں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری معاملہ: وزیراعظم نے کل سینٹرز مدعو کرلیے کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم