وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں اولین ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی سائنس وٹیکنالوجی کی انقلاب آفریں نوید ہے، نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں سائنٹیفک ریسرچ کو فروغ ملے گا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں میڈیکل سائنس ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو منعقد کیا گیا، امن، ترقی اور نوجوانوں میں سائنٹیفک اپروچ کے فروغ کے لئے جشن STEAM میں طلبہ نے جدید ترین ماڈل پیش کئے۔ان کا کہنا تھا کہ راجن پور کے ایک طالبعلم نے جشن STEAMمیں وائی فائی سے 100گنا تیز لائی فائی کا ماڈل پیش کر کے حیران کیا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت امن و سلامتی کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، حکومت پنجاب تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جدید سائنسی خطوط اور ڈیجیٹل بنانے کی راہ پر گامزن ہے، نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظا ہرہ کریں، حکومت بھرپور ساتھ دے گی، پنجاب آئی ٹی اور سلیکون کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی

یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان اپنی خودی پہچانیں، محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  •  اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز
  • ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز
  • اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت