وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔
اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی علالت پر ان کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کیا جو ان کے معاون خصوصی نے اداکارہ کی عیادت کے دوران انہیں پیش کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی مدد کا چیک ان کے حوالے کیا۔
راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداکارہ صابرہ سلطانہ کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ہمارے اداکار معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اداکاروں کے حقوق اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
اداکارہ صابرہ سلطانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ فن کار برادری کی قدر کی ہے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوئی ہے اور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔