معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
بالی وُوڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سُلاکشنا پنڈت جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بھائی اور مشہور موسیقار لالت پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
لالت پنڈت کے مطابق، سُلاکشنا کو جمعرات کی شام سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ شام تقریباً 7 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ہم انہیں ناناوتی اسپتال لے جا رہے تھے، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسیں۔
سُلاکشنا پنڈت نے 1975 میں فلم ’الجھن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ اپنے دور کے کئی بڑے ستاروں راجیش کھنہ، ششی کپور اور ونود کھنہ کے ساتھ مختلف فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے مشہور بھارتی اداکارہ کینسر میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں
ان کی نمایاں فلموں میں ’ہیرا پھیری‘، ’خاندان‘، ’دھرم کانٹا‘، ’دو وقت کی روٹی‘، ’سنکوچ‘ اور ’گورا‘ شامل ہیں۔
1978 میں انہوں نے بنگالی فلم ’بندی‘ میں معروف اداکار اتتم کمار کے ساتھ بھی کام کیا۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ سُلاکشنا پنڈت ایک معروف پلے بیک سنگر بھی تھیں۔ انہوں نے ہندی، بنگالی، مراٹھی، اڑیہ اور گجراتی زبانوں میں گانے گائے۔
ان کے مشہور گانوں میں شامل ہیں:
تو ہی ساگر تو ہی کنارہ
پردیسیا تیرے دیس میں
بےقرار دل ٹوٹ گیا
سونا رے تجھے کیسے ملوں
جب آتی ہوگی یاد میری
یہ پیار کیا ہے
سُلاکشنا پنڈت کا تعلق ہریانہ کے ضلع حصار کے ایک معروف موسیقار گھرانے سے تھا۔ وہ بھارت کے مشہور کلاسیکی موسیقار پنڈت جسراج کی بھتیجی تھیں۔
انہوں نے 9 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنے بھائی مندھیر پنڈت کے ساتھ موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔
ان کے دیگر بہن بھائیوں میں معروف موسیقار جوڑی جتن لالت پنڈت اور اداکارہ وجیاتا پنڈت شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وجہ کیا بنی؟
سُلاکشنا پنڈت کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کی فنی خدمات کو بھارتی فلمی موسیقی کی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ سُلاکشنا پنڈت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی اداکارہ و گلوکارہ انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
شمالی کوریا: حکمران خاندان کے وفادار سابق علامتی سربراہِ مملکت انتقال کر گئے
شمالی کوریا کے سابق علامتی سربراہِ مملکت اور حکمران خاندان کے ساری عمر وفادار حامی رہنے والے کِم یونگ نام 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے س این اے) کے مطابق یم یونگ نام 3 نومبر کو متعدد اعضا کی ناکامی کے باعث وفات پا گئے، وہ 1998 سے 2019 تک پیانگ یانگ کی سپریم پیپلز اسمبلی (پارلیمنٹ) کے صدر رہے۔
کِم یونگ نام نے شمالی کوریا کے بانی کِم اِل سُنگ، ان کے بیٹے کِم جونگ اِل، اور موجودہ رہنما کِم جونگ اُن، تینوں کے ادوار میں مختلف سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دیں، حالاں کہ وہ کِم خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔
کورین سرکاری خبر ایجنسی نے انہیں ایک ’پرانے دور کے انقلابی‘ کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے پارٹی اور ملک کی ترقی کی تاریخ میں نمایاں کارنامے سرانجام دیے، ان کا جنازہ ریاستی سطح پر ادا کیا گیا۔
کے سی این اے کے مطابق کِم یونگ نام کی پیدائش اُس وقت ہوئی تھی، جب کوریا جاپانی نوآبادیاتی دور میں تھا، وہ ایک ’جاپان مخالف محبِ وطن خاندان‘ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے کِم اِل سُنگ یونیورسٹی (پیانگ یانگ) سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں ماسکو میں بھی تعلیم جاری رکھی، جس کے بعد انہوں نے 1950 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ابتدائی طور پر وہ حکمران جماعت کے نچلے درجے کے عہدیدار تھے، مگر آہستہ آہستہ ترقی کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بنے اور بعد ازاں تقریباً پورے کِم جونگ اِل کے دورِ اقتدار میں سپریم پیپلز اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
اگرچہ اصل طاقت ہمیشہ کِم خاندان کے ہاتھوں میں رہی، مگر کِم یونگ نام کو اکثر بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔
2018 میں انہوں نے سرمائی اولمپکس کے موقع پر جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے وفد کی قیادت کی، جہاں انہوں نے اُس وقت کے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے ملاقات کی تھی، اس وفد میں کِم جونگ اُن کی بااثر بہن، کِم یو جونگ بھی شامل تھیں۔
کِم یونگ نام نے اس سے قبل 2 سابق جنوبی کوریائی صدور کِم ڈی جونگ (2000) اور رو مو ہْیون (2007) سے بھی بین الکوریائی سربراہی اجلاسوں میں ملاقات کی تھی۔
جنوبی کوریا کے وزیر برائے اتحاد چُنگ ڈونگ یونگ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کِم یونگ نام کے ساتھ ’کورین جزیرہ نما میں امن کے بارے میں بامعنی گفتگو‘ ہوئی تھی۔
شمالی کوریا کے سابق سفارتکار تھے یونگ ہو (جو اب جنوبی کوریا میں آباد ہیں) نے بی بی سی کو بتایا کہ کِم یونگ نام نے کبھی ایسا لفظ نہیں کہا جو حکومت کو ناپسند ہو۔
انہوں نے کہا کہ ’آنجہانی نے کبھی اپنی رائے ظاہر نہیں کی، ان کے قریبی حامی تھے نہ دشمن، اُنہوں نے کبھی کوئی نیا نظریہ یا پالیسی پیش نہیں کی، صرف وہی دہراتے رہے جو کِم خاندان کہتا تھا‘۔
تھے یونگ ہو کے مطابق کِم یونگ نام اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ شمالی کوریا میں طویل عرصہ زندہ اور محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی شہرت صاف ستھری رکھ کر پارٹی کے اندرونی تنقید سے اپنا بچاؤ کیا۔
شمالی کوریا کے دیگر اعلیٰ حکام کے برعکس، کِم یونگ نام کو کبھی برطرف یا تنزلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، حتیٰ کہ اقتدار کِم خاندان کی 3 نسلوں تک منتقل ہوتا رہا۔
انہوں نے اپریل 2019 میں ریٹائرمنٹ اختیار کرلی تھی۔
ان کی طویل سروس غیر معمولی تھی، کیوں کہ دیگر کئی اعلیٰ عہدیداروں پر ریاستی پالیسیوں کی خلاف ورزی کا شبہ کیا گیا تو انہیں برطرف، جبری مشقت کیمپوں میں بھیجا یا قتل کر دیا گیا تھا۔
مثال کے طور پر، کِم جونگ اُن نے 2013 میں اپنے ماموں چانگ سونگ تھایک کو ’غداری کے اقدامات‘ کے الزام میں سزائے موت دلوا دی تھی۔