شمالی وزیرستان: دراندازی ناکام‘ افغان بارڈر فورس اہلکار اہم دہشتگرد سمیت 4خوار ج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
پشاور‘ باجوڑ‘ شمالی وزیرستان ‘اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ بیورو رپورٹ‘خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 4خوارج ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپی کے کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، مؤثر اور درست نشانے پر مبنی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تھا۔ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی جو افغان ناد اور افغان بارڈر پولیس کا اہلکار تھا۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد خارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ کو ہلاک کیا، جو افغان شہری تھا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افسر شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کوثر باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگرد ضیاء الدین عرف ابراہیم ادریس کو ہلاک کر دیا۔ وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔ وہی پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کے مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث تھا۔پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں سکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔