Express News:
2025-11-07@09:32:52 GMT

بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

پشاور:

بنوں کے علاقے پیردل خیل سے اغوا کیے گئے واپڈا کے پانچ ملازمین 55 روز بعد بحفاظت بازیاب ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق واپڈا کی ٹیم بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف تھی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے ڈرائیور سمیت پانچ اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔

بازیاب ہونے والوں میں ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاوید اللہ شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے ان اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

کئی روز کی کوششوں کے بعد مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے تمام ملازمین کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جنہیں بعد ازاں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں میں قیام امن کیلئے قبائلی جرگہ کا انعقاد

جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

جرگے میں نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر بات چیت کی گئی، قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ عمائدین اور جرگہ کے شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ جرگے میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 7 ملک دشمن ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب
  • لاہور ہائیکورٹ کا مبینہ اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم
  • حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
  • ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی
  • پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں میں قیام امن کیلئے قبائلی جرگہ کا انعقاد
  • کراچی گارڈن سے اغوا 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا
  • پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا انعقاد
  • کراچی میں ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول