اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے بلوچستان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2 نوجوانوں کو بحفاطت بازیاب کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اورسیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے تیکنیکل بنیادوں اورہیومن انٹیلی جنس پربلوچستان میں اہم مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے43 روزقبل گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2مغوی نوجوان عامرولد حاجی اورنگزیب اوراس کے دوست شاہ زیب ولد عنایت اللہ کوریووگاڑی سمیت بحفاطت بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا بلوچ نے ایکپسریس کو بتایا کہ بازیاب کرائے جانے والےمغوی نوجوان ٹرانسپورٹرزہیں اوردونوں نوجوان کو23 ستمبرکوگارڈن چڑیا گھرکے قریب سے کاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا اوراغوا کاروں نے مغوی نوجوان کی رہائی کے لیے 3 ارب روپے تاوان طلب کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مغوی نوجوانوں کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا اوربعدازاں مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کی گئی تھی جس کے بعد انھوں نے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اورخصوصی ٹیم نے بلوچستان میں چھاپہ مار کارروائی کی اوردونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے اغوا میں ملوث اغوا کار فرار ہیں جن کا بلوچستان میں تعاقب جاری ہے، اے وی سی سی پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے بعد مدعی مقدمہ اورمغویاں نے ایس ایس پی اے وی سی اورانکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بازیاب کرالیا بلوچستان میں اے وی سی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار