وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اُدھر گورنر ہاؤس کو وزرا کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور وزرا کی حلف برداری آج دوپہر تین بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز