وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 869 ارب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810 ارب روپے تھے۔
علاقائی ملکوں کا افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر53 ہزار 975 ارب روپے ہوا۔
اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134ارب روپے تھااور اکتوبر2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کے ارب روپے حکومت کا
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔
بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس
کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔
سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ
سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:
گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے
معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔
اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔