پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطحیں عبور کر لیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 997 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم مجموعی رجحان مثبت رہا۔ ایک مرحلے پر انڈیکس 525 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس پر آیا، جس کے بعد دوبارہ تیزی آتے ہی 974 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی ثابت ہوا ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو خطے کی دیگر بڑی اسٹاک مارکیٹس کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر کارکردگی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔