یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکرز ندیم مبارک کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکرز ندیم مبارک نے جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔رجب بٹ اورندیم مبارکنے لاہورکی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں،رجب بٹ اور ندیم مبارک نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ۔رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم مبارک نے این سی سی آئی اے کے2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائرکیں۔ درخواستوںمیں موقف اپنایا گیا کہ ا این سی سی آئی اے کیمقدمات درست نہیں،تفتیش میں تعاون کے لئے بھی تیارہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضمانت کی
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستیں،PMDC سے جواب طلب
کراچی: (نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بنچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے، ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے، پی ایم ڈی سی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا، بسمہ سمیت ایم ڈی کیٹ کے 25 طلبہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواستوں میں پی ایم ڈی سی، وفاقی وزرات قومی صحت، یونیورسٹیز اینڈ بورز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔