بنگلہ دیش میں معروف سینیئر صحافی انیس عالمگیر، مقبول اداکارہ مہر افروز شاون سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت ایک درخواست پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے پیر کے روز تصدیق کی کہ تاحال اس درخواست کو باقاعدہ مقدمے کی صورت میں درج نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی برطرفی نے بنگلہ دیش میں بھارت کی مداخلت ختم کردی، بنگلہ دیشی صحافی

پولیس ذرائع کے مطابق یہ درخواست اتوار کی علی الصبح تقریباً 2 بجے آرین احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی، جو جولائی ریولوشنری الائنس کے مرکزی آرگنائزر ہیں۔ درخواست ڈھاکا کے علاقے اُترا ویسٹ تھانے میں دی گئی۔

Journalist Anis Alamgir has been taken to the Dhaka Metropolitan Detective Branch (DB) office.

Speaking to Prothom Alo, Anis Alamgir said, “I was brought in from a gym in the Dhanmondi area. The DB said that their chief would speak with me.”

It is widely known that Anis Alamgir… pic.twitter.com/ejnf2xMB2T

— Mohammad Ali Arafat (@MAarafat71) December 14, 2025

درخواست میں نامزد دیگر 2 افراد میں ماریا کشپٹہ اور امتو راتش امتیاز شامل ہیں۔

اُترا ویسٹ تھانے کے آفیسر اِن چارج، قاضی محمد رفیق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ الزامات کا تعلق مبینہ طور پر سائبر سرگرمیوں سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کارروائی سینیئر پولیس حکام سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

ادھر صحافی انیس عالمگیر اس وقت ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کی ڈیٹیکٹو برانچ کے دفتر میں موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اتوار کی شام تفتیش کے لیے ڈیٹیکٹو برانچ طلب کیا گیا تھا۔

ڈیٹیکٹو برانچ کے ایک سینیئر اہلکار نے پیر کی صبح تصدیق کی کہ انیس عالمگیر تاحال وہیں موجود ہیں اور ان کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے ’نئے بانی‘ اور فہمیدہ ریاض کی ایک پرانی کتاب

اس کی تصدیق ڈی ایم پی کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ کے ڈپٹی کمشنر محمد طالب الرحمان نے بھی کی ہے۔

پولیس کی جانب سے ابھی تک الزامات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ تاحال کسی گرفتاری کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انیس عالمگیر بنگلہ دیش جولائی ریولوشنری الائنس گرفتاری مہر افروز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انیس عالمگیر بنگلہ دیش گرفتاری مہر افروز انیس عالمگیر بنگلہ دیش

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار