امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20 امریکی ریاستوں نے صدر پر مقدمہ دائر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
20 امریکی ریاستوں نے H-1B ویزا پروگرام پر عائد کی گئی نئی 1 لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریباً 100,000 مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔
ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، اسپتال اور عوامی ادارے H-1B کارکنوں پر انحصار کرتے ہیں۔
ریاستوں کے وکیلوں نے دلیل دی ہے کہ فیس امریکی عوام یا مخصوص شعبوں پر غير منصفانہ بوجھ ڈالے گی اور وفاقی قانون کے تحت عائد کردہ ضوابط سے تجاوز کرتی ہے۔
یہ مقدمہ وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں ریاستی اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم کی درخواست بھی کی ہے تاکہ پالیسی کو نافذ کرنے سے روکا جاسکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمۂ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبے میں شفافیت، میرٹ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، نئی پالیسی کا مقصد اساتذہ کے تبادلوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بناتے ہوئے سفارش اور غیرضروری اثر و رسوخ کے دروازے بند کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ ای ٹرانسفر پالیسی بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد میرٹ کی بالادستی اور انتظامی عمل کو مؤثر بنانا ہے، پالیسی کے بعد اساتذہ اپنی توانائی اصل ذمہ داری یعنی طلبہ کی تعلیم پر مرکوز کر سکیں گے، اور تبادلوں کے لیے سیاسی یا انتظامی بنیادوں پر دباؤ ختم ہو جائے گا۔
سہیل آفریدی نے مزید بتایا کہ فی الوقت صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور انہیں 200 سے زائد سفارشات موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی قبول نہیں کیا گیا، جس سے حکومت کا میرٹ پر واضح مؤقف سامنے آتا ہے۔
نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے مطابق متعلقہ اسکول میں مدتِ تعیناتی ، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو،اسکول کے سالانہ نتائج کو بنیادی اشاریے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ معذوری کے حامل اساتذہ، بیوہ خواتین، علیحدگی کے کیسز اور میاں یا بیوی میں سے کسی ایک کی پوسٹنگ کی مناسبت کو بھی اہمیت دی گئی ہے، تاکہ مستحق اساتذہ کو سہولت مل سکے۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بھی میرٹ پر مبنی ڈیجیٹل ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائیں، کیونکہ صحت اور تعلیم جیسے حساس شعبے کسی قسم کی کمزوری یا بدانتظامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جدید، شفاف اور پائیدار نظام ہی صوبے کے تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ ای ٹرانسفر پالیسی اسی سلسلے کی مضبوط کڑی ہے۔