وینزویلا کا ضبط شدہ آئل ٹینکرامریکی بندرگاہ ہیوسٹن کی جانب روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کے تحت اس ہفتے وینزویلا کے قریب ضبط کیے گئے تیل بردار سپر ٹینکر اسکِپر (Skipper) کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔
ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کی جانب سے کیے گئے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے مطابق، یہ انتہائی بڑے سائز کا خام تیل بردار جہاز وی ایل سی سی وینزویلا کے میرئی ہیوی کروڈ کے تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار بیرل لے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
بندرگاہی حکام کے مطابق جہاز اپنے بڑے حجم کے باعث ہیوسٹن شپ چینل سے گزرنے کے قابل نہیں، اس لیے اسے قریبی سمندری حدود میں لنگر انداز ہو کر تیل کو چھوٹے جہازوں میں منتقل کرنا ہوگا۔
Oil supertanker Skipper, seized by US near Venezuela, is heading to Houston, sources say https://t.
— The Straits Times (@straits_times) December 12, 2025
گریٹر ہیوسٹن پورٹ بیورو کے صدر ایرک کاریرو نے کہا کہ فی الحال ہمیں ایسی کوئی اطلاع یا ایجنٹ فائلنگ موصول نہیں ہوئی، جس سے ظاہر ہو کہ ایم وی اسکِپر کی بندرگاہ ہیوسٹن آمد طے ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ہیوسٹن-گیلوِسٹن سیکٹر نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ وینزویلا کی سرکاری تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے، جو اس کارگو کی فروخت کنندہ ہے، نے بھی مؤقف دینے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور
امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اس ہفتے کہا کہ ٹینکر کو ضبطی کے وارنٹ کے تحت روکا گیا اور تحویل میں لیا گیا ہے۔
گیانا کی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق جہاز جعلی طور پر گیانا کا پرچم لہرا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:وینزویلا کیخلاف نئی امریکی حکمت عملی، فضا سے پروپیگنڈا ’لیف لٹ‘ گرانے پر غور
پابندیوں کے شکار اس تیل بردار جہاز کی ضبطی سے امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکا وینزویلا کا تیل لے جانے والے مزید جہازوں کو روکنے کی تیاری کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل امریکا پام بونڈی پورٹ بیورو تیل بردار ٹینکر ٹریکرز سپر ٹینکر سمندری حدود سیٹلائٹ کوسٹ گارڈ گریٹر ہیوسٹن لنگر انداز میری ٹائم اتھارٹی وینزویلا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل امریکا پام بونڈی پورٹ بیورو تیل بردار ٹینکر ٹریکرز سپر ٹینکر سیٹلائٹ کوسٹ گارڈ گریٹر ہیوسٹن میری ٹائم اتھارٹی وینزویلا وینزویلا کے تیل بردار کے مطابق کی جانب
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔