ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، عملے کے 18 ارکان بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عمان میں 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، بحری جہاز نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کر دیا تھا، تاہم ایرانی فورسز نے ٹینکر کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس کارروائی میں جہاز کے 18 عملے کے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیرقانونی آئل کی نقل و حمل کو روکنا اور سمندری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز کی شناخت ’THE SKIPPER‘کے نام سےہوئی ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔
ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔
جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے۔