فیلڈ مارشل عاصم منیر کاگوجرانوالہ ،سیالکوٹ گیریژن کادورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کادورہ کیا۔ دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل نے آپریشنل بریفنگز کا جائزہ لیا، توپ خانے اور دستوں کی نقل و حرکت پر مشتمل فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا معائنہ بھی کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی بلند پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا مؤثر انضمام، تیز فیصلہ سازی اور لچکدار حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، بشمول ہائبرڈ وارفیئر اور انتہاپسندی، سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ معمول کے آپریشنل معائنے کا حصہ تھا، جس کا مقصد جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مستعدی اور پیشہ ورانہ برتری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، آئی ایس پی آر pic.
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 13, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔