غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت، سٹیٹ بینک نے بڑی شرط عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائدکردی۔
منی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ یکم جنوری 2025 سے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے آنے والے ہر شہری کی بائیومیٹرک کے ساتھ ساتھ فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے بھی لازمی تصدیق کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب کوئی بھی شخص جب غیرملکی کرنسی خریدنے یا منی ایکسچینج پر فروخت کرنے آئے گا تو اس کی شناخت نادرا کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کے ساتھ لازمی طور پر کی جائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں غیرقانونی کرنسی لین دین کی روک تھام اور نادرا و سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے تمام افراد کا مکمل، درست اور مستند ریکارڈ مرتب کرنا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
سٹیٹ بینک نے ایک باضابطہ سرکلر کے ذریعے منی چینجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام برانچوں میں ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کریں جو نادرا کے سسٹم سے منسلک ہوں تاکہ شناخت کا عمل تیز، محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت منی چینجرز بائیومیٹرک نظام پر عمل تو کر رہے ہیں، تاہم اس میں کچھ نرمی موجود ہے۔
چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے غیرملکی کرنسی حاصل کرنے والے تمام افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی جا رہی ہے، تاہم نظام کی بعض خامیوں کے باعث بعض شہریوں کی تصدیق مکمل نہیں ہو پاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کی ہدایات میں یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ یہ نظام صرف کرنسی خریدنے والوں پر لاگو ہوگا یا فروخت کرنے والوں پر بھی اور نہ ہی کسی مخصوص رقم کی حد کا ذکر موجود ہے، جس پر ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹیٹ بینک سے مزید وضاحت طلب کی جائے گی۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت سٹیٹ بینک
پڑھیں:
جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔
حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔
برآمد رقم کی مجموعی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم جعلی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور گینگ گزشتہ کئی ماہ سے جعلی نوٹ کی ترسیل میں ملوث ہے ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔
مذکورہ جعلی نوٹ ملتان میں گینگ کے ساتھی کے حوالے کرتا تھا جبکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کی حوالگی کے عوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔
ملزم اس سے قبل بھی ملتان میں جعلی نوٹ کی ترسیل کر چکا ہےایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرکےجعلی کرنسی نوٹ بنانے اور ترسیل میں ملوث مذکورہ نیٹ ورک کے گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔