غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت ویریفکیشن نادرا کریگا: اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی چینجرز کے لیے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کراچی:ملک بھرکےمنی چینجرز کو جاری سرکلر میں نئی ہدایات سامنے آگئیں
سٹیٹ بینک کے مطابق نئےسال کے آغاز سے بیرونی کرنسی کا کاروبار نئے نظام کے تحت ہو گا، غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت ویریفکیشن نادرا کرے گا، منی چینجرز کو صارف کی بائیومیٹرک کو وزارت داخلہ سے ویری فائی کرنے کے پابند کر دیا گیا،منی چینجرز صارفین کی شناخت کرنے والے ہائی ریزولوشن کیمرے لگائیں گے، منی چینجرز کے کیمرے نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گے۔
ای کیپ کے مطابق صارف کی بائیومیٹرک کا نظام وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہو گا،سرکلر میں منی چینجرز کو نئے قوانین پر یکم جنوری سے عمل درآمد کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ جنرل سیکریٹری ای کیپ نے کہا کہ نئی ہدایات کی روشنی میں ہم نے نادرا کو خط لکھ دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج
کراچی:پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کردیا۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کےکیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کیمرےکی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہین کمپلیکس کےقریب نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحےکی واضع نمائش کر رہا تھا تاہم کیمرے کی مدد سےگاڑی ٹریس کرکے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ نے بتایا کہ گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنےکا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔