شہر کے مسائل کے حل میں تاجر اہم کرداراداکرسکتے ہیں، ایس ڈی پی او
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تاجر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جلد شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ان باتوں کا اظہار ایس ڈی پی او قرۃ العین نے مرکزی تنظیم تاجران کے ایک وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کامران میمن ملک عبدالخالق عبدالحق چوہان کاشف میمن محمد شہزاد خان اویس رضا ملک نے نئی تعینات ایس ڈی پی او سٹی قر? العین کو شہر کے مسائل سے آگاہ کیا قرۃ العین نے تاجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور تاجروں سے مسائل کے حل کے لیے تجاویز لیں اس موقع پر ایس ڈی پی او نے مارکیٹ چوک پوسٹ آفس چوک اسٹیشن چوک بلدیہ روڈ سمیت دیگر شہر کے شاہراہوں پر ناجائز رکشہ اسٹینڈ چنگچی اسٹینڈ سمیت پارکنگ کے مسائل اور بازاروں میں آنے والی خواتین کی پریشانی پر جلد قابو پانے کے لیے جلد اقدامات کی یقین دہانی کرائی ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ٹریفک پولیس کی کم نفری کے ساتھ تاجروں کی جانب سے موثر اقدامات نا کرنا سمیت پارکنگ پر تجاوزات قائم کرنے سے مسائل بڑھ رہے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد شہر کی اہم شاہراہوں مارکیٹوں میں وزٹ کرکے ٹریفک کے ساتھ پارکنگ کے لیے تمام محکموں سے رابطہ کیا جائے گا اور تاجروں کے ساتھ مل کر ٹریفک اور انکروچمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ڈی پی او کے مسائل کے لیے شہر کے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔