کراچی کی 26 شاہراؤں پر رکشوں کا داخلہ بند، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی کی ٹریفک صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے رکشوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا اعلان، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پر یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور بڑی شاہراہوں پر رش میں کمی لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 سیٹر رکشوں پر پابندی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔
کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پابندی رکشے شاہراہیں کراچی کمشنر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پابندی شاہراہیں کراچی
پڑھیں:
کوئٹہ، ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، وزارت داخلہ کی بریفنگ
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کمیٹی اراکین کو صوبے بھر میں جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بربفنگ میں بتایا گیا کہ "فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج" کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 200 آپریشن کئے گئے۔ دیگر اضلاع میں بھی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ایک سو دہشت گردوں کو غیر موثر کردیا گیا۔ صوبے میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے۔ کسٹم حکام نے 2575 آپریشن کئے۔ تین ماہ میں 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ مدارس کی رجسٹریشن اور تشکیل کردہ ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بحالی امن اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا اور کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نیشنل اور پروانشل ایکشن کمیٹیز کے فیصلوں اور طے شدہ اہداف پر پوری تندہی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم، لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔