کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-08-18
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں اور 181 کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کیخلاف 3 سے زاید الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کالعدم مذہبی جماعت کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا پیٹرول موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیدوار بند کرنیکا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب حکومت نے پیٹرول پر چلنے والی موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد اسموگ کیلیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کیلیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب کہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی بھی عاید کردی گئی۔اجلاس میں پورے پنجاب میں جدید دنیا کی طرح رنگ دار کوڑے دان لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اسی طرح پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیا جلانے پر سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی صحت و ماحول کو نقصان پہنچانے پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔