data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 کی عدالت کی جانب سے 22 ملزمان کے خلاف چالان منظور، 3 ملزمان اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 64 میں عدالت میں کیس کے فائنل چالان پر سماعت ہوئی، جس میں 19 ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 کہ عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری کی تصدیق کے بعد مقدمے کے فائنل چالان پر حکم صادر کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ADPP)، ملزمان کے وکیل فرحان بوزدار ایڈوکیٹ، تفتیشی ٹیم کے رکن SIP عبدالوحید اور مدعی مقدمہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میرے کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا ہے، ہمارا کیس آئندہ منگل تک چلا گیا ہے۔ 
اس سے قبل ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کے خلاف شیخ رشید احمد کی رٹ پٹیشن پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

اوبر ڈرائیور نے بھارتی اداکارہ’’ یوگیتا راٹھور ‘‘ کا دل جیت لیا 

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع جاری کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے شیخ رشید کو عمرے پر جانے دینے کے احکامات دے دیے تھے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

نسیم شاہ نے نوجوان لڑکی کی سیلفی لینے کی خواہش والد کی ڈانٹ سے ڈر کر مسترد کر دی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ: گھریلو تشدد کیخلاف اور ٹرانسجینڈرز سے متعلق بل منظور
  • سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کی درخواست مسترد کر دی
  • شیخ رشید کو عمرہ سے روکنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور
  • سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی: ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید
  • ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست منظور