Jasarat News:
2026-07-24@08:10:32 GMT

3 روز کے دوران بھتا طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 3 روز کے دوران تاجروں اور شہریوں سے بھتا طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ آرام باغ پولیس نے ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم بھتا خوروں کے خلاف بھتا طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتا خور نے رقم کی منتقلی کے لیے نجی بینک کا اکائونٹ نمبر بھی دیا ہے۔ شہر میں بھتا خوری کے واقعات سے متعلق سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 2 سالوں میں 139 بھتا خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سال 2023ء میں 50جبکہ سال 2024ء میں بھتا طلب کرنے کے 89واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی پی ایل سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء میں 30اکتوبر تک بھتا طلب کرنے کے 74 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 11‘ فروری میں 4‘ مارچ میں 9‘ اپریل میں 5‘ مئی میں3‘ جون میں7‘ جولائی میں 5‘ اگست میں ایک، ستمبر میں 11 جبکہ اکتوبر میں سب سے زیادہ 18 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ نومبر میں اب تک بھتاخوری کے حوالے سے 3مقدمات سامنے آئے ہیں جس میں بھتا خوروں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر تاجر کو ڈرانے کے لیے اس کے شوروم پر فائرنگ کی جبکہ ماربل کے تاجر کو گولیاں بھیج کر خوفزدہ کیا گیا۔ تیسرے واقعے میں آرام باغ کے علاقے محمد بن قاسم روڈ پر ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص سے بھتا خوروں نے 20 لاکھ روپے بھتا طلب کیا جو کم کرتے ہوئے 5لاکھ سے 3لاکھ روپے تک پر آگئے اور اس رقم کی منتقلی کے لیے بھتا خوروں کی جانب سے نجی بینک کا اکائونٹ نمبر بھی دیا گیا ہے اور اس حوالے سے آرام باغ پولیس نے بھتا خوری عبدالرحمٰن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 404 سال 2025 ء بجرم دفعات 385‘ 386 اور 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرلیا جس میں مدعی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اپنے پارٹنر منظور حسین کے ساتھ مل کر سال 2022ء سے اسپائسی خان کے نام سے ریسٹورنٹ چلا رہا ہوں۔ 19نومبر کی رات ساڑھے سات بجے غیر ملکی نمبر سے بذریعہ واٹس ایپ اسپائسی خان ریسٹورنٹ کے آفیشل نمبر پر میسج موصول ہوا جس کا متن تھا کہ اسپائسی والے خان میری بات غور سے سنو، ہمارے بندے آپ لوگوں کو 5/6 دنوں سے نظر میں رکھے ہوئے ہیں کہ تم کہاں جاتے ہو اور کیا کرتے ہو جبکہ تمہارے خاندان تک کی سب معلومات ہے اور کل تک 20 لاکھ روپے بھتے کی رقم نہ دی گئی تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے یا تم میں سے کسی کو اغوا کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واقعات رپورٹ ہوئے بھتا طلب کرنے بھتا خوروں میں بھتا

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی