دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔

شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ پائلٹ کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں پورا ملک شریک ہے۔ قوم اپنی جان قربان کرنے والے اہلکار کو یاد رکھے گی۔

ریتھک روشن نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف بھارتی فضائیہ بلکہ ہر بھارتی کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے۔

رجنی کانت نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت