اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔

اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی،  اس وقت قومی ایئر لائن  کی 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کی جا رہی ہے، بزنس پلان کے تحت 2029 تک قومی ایئرلائن کی سروسز 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن ممبر کے لئے سروپ اعجاز کا نام بھجوا دیا

وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لائن کی نجکاری کے قومی ایئرلائن کی قومی ایئر لائن

پڑھیں:

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔

انہوں نے پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے قومی سطح پر منصوبہ سازی کیلئے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے، ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے اورقیمتی و محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد
  • پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • پی آئی اے نجکاری، 4 پارٹیزنے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے
  • وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
  • آئندہ مون سون کیلئے تیاری کی ہدایت، صوبوں سے ملکر منصوبہ سازی کی جائے: وزیراعظم
  • وزیراعظم کی  آئندہ مون سون سے قبل ہنگامی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار