ضلعی اجلاس میں منعقدہ انتخابات میں ضلع نصیر آباد، تحصیل ڈیرہ مراد جمالی، تحصیل تمبو اور تحصیل چھتر کے صدور منتخب ہوئے۔ جن سے حلف لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور رکن ورکنگ کمیٹی علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس مجلس علمائے مکتبِ اہل بیت صوبہ بلوچستان کے صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء سید عبدالقادر شاہ نے خصوصی شرکت، جبکہ تحصیل ڈیرہ مراد جمالی، تحصیل چھتر اور تحصیل تمبو کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کیں۔ اجلاس کے دوران ضلعی و تحصیل سطح کے انتخابات منعقد ہوئے، جن کے نتائج کے مطابق سید بہارعلی شاہ شمسی تین سال کے لیے ضلع نصیر آباد کے صدر منتخب ہوئے، علاوہ ازیں ممتاز علی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی، بنگل خان گولہ تحصیل تمبو اور سمندر شاہ تحصیل چھتر کے صدور منتخب ہوئے۔

نو منتخب صدور سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حلف لیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ملک گیر دینی و سیاسی جماعت ہے، جو ملت جعفریہ کے حقوق، قومی وحدت اور مظلوم طبقات کی خدمت کے مشن کے ساتھ سرگرم ہے۔ پاکستان کی سالمیت، قومی ہم آہنگی اور اصولی سیاست کے فروغ میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار آج پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین امت مسلمہ کی بنیادی ضرورت ہے۔ عالم اسلام جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا مقابلہ صرف باہمی اتحاد، احترام مذاہب اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد بین المسلمین صرف نعرہ نہیں، بلکہ امت کی اجتماعی کامیابی کی واحد ضمانت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک منظم، اصولی اور متحرک تنظیم ہے جو فکری، سماجی اور عملی میدانوں میں مضبوط ڈھانچے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ تنظیم اپنے کارکنان کو نظم و ضبط، وقت کی پابندی، باہمی احترام اور اجتماعی فیصلوں پر عمل کی ہدایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا تنظیمی اسٹرکچر مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح تک مربوط ہے، جس سے فیصلہ سازی، ذمہ داریوں کی تقسیم اور عملدرآمد میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کہا کہ

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے