Jasarat News:
2025-11-12@22:23:27 GMT

ہانگ کانگ سے اسمگل کی جانے والی 79 کلو چاندی ضبط

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اہم کارروائی کے دوران چاندی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز انٹیلی جنس یونٹ نے ہانگ کانگ سے آنے والے تین مشتبہ پارسلز کی جانچ پڑتال کے دوران مجموعی طور پر 79.

18 کلوگرام خالص چاندی برآمد کرلی جس کی بازاری مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی ائر فریٹ یونٹ (AFU) میں اس وقت کی گئی جب ہانگ کانگ سے آنے والے تین پارسلز کو فیشن جیولری کے طور پر ظاہر کر کے راولپنڈی بھیجا جا رہا تھا۔ مشکوک قرار دیے جانے پر پارسلز کو اسکین کیا گیا جہاں غیر معمولی دھات کے آثار ملنے پر انہیں کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں چاندی کی ڈلیاں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ پارسلز ایک بین الاقوامی کوریئر سروس کے ذریعے بھیجے گئے تھے اور دستاویزی طور پر انہیں زیورات کے سیمپل ظاہر کیا گیا تھا تاہم کسٹمز انٹیلی جنس کو شبہ تھا کہ ان پارسلز میں قیمتی دھات کی غیر قانونی ترسیل کی جا رہی ہے جس پر خصوصی نگرانی کی گئی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی چاندی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ بھیجنے اور وصول کرنے والے فریقین کے ٹریڈ لائسنس اور بینک ریکارڈ کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق راولپنڈی میں ایک مقامی تجارتی کمپنی کے نام پر پارسلز وصول کیے جانے تھے۔ تحقیقات کرنے والے افسر کے مطابق یہ امکان رد نہیں کیا جا سکتا کہ بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک پاکستانی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی غیر قانونی ترسیل کے لیے ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کمپنیوں کو بطور کور استعمال کر رہا ہو۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق نے والے

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن  کے دوران 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے  مختلف آپریشنز  کے دوران 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 97.165 کلوگرام منشیات برآمد  کرلی گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ ایک اور کارروائی میں جدہ جانے والے 3 مسافروں کے جوتوں سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی، جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 64.565 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی اور اس کارروائی میں بھی ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

کالا باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب اے این ایف نے ایک خاتون مسافر کے سامان سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی، جب کہ پشاور رنگ روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں 1.2 کلوگرام چرس ملی۔ اسی طرح کراچی میں بھی ایک خاتون مسافر کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں بھکر روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد دھماکے سے قبل ہی افغانستان کے سوشل میڈیا کاؤنٹس پر ’’کمنگ سون اسلام آباد‘‘ کی ٹوئٹس
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
  • ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور مؤخر
  • بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن، 8 کروڑ کی منشیات برآمد
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
  • کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد