ترکیے نے فوجی طیارے کے حادثے میں تمام 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ترکیے نے جارجیا میں پیش آنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں تمام 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ترک وزیرِ دفاع کے مطابق جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے سی 130 فوجی کارگو طیارے میں سوار تمام اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ آذربائیجان سے ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی فضائی حدود میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
ابتدائی طور پر ترک حکام نے ہلاکتوں یا حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی تھیں، تاہم بعدازاں تصدیق کی گئی کہ طیارے میں موجود تمام 20 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
ترک حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 28ویں آئینی ترمیم تعلیم، آبادی اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ہوگی۔
مزید پڑھیں: سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ 27ویں ترمیم کو آئینی عدالت میں چیلنج تو کیا جا سکتا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ آئینی عدالت اسی ترمیم کی وجہ سے بنی ہے۔
بریکنگ نیوز: رانا ثنا اللّٰہ نے تصدیق کر دی کہ 27 ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آ رہی ہے لیکن یہ ترمیم تعلیم ، آبادی اور بلدیاتی اداروں کے بارے میں ہو گی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم کو آئینی عدالت میں چیلنج تو کیا جا سکتا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ آئینی عدالت اسی ترمیم نے بنائی pic.twitter.com/6kLmu83jHA
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 10, 2025
رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہمارے پاس اس مرتبہ سینیٹ میں 67 یا 68 کا نمبر تھا، تاہم عرفان صدیقی اچانک علیل ہوگئے جس کے باعث وہ ایوان میں نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی ہے، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے۔
اس دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے احمد خان نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام نے آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم یہ دونوں ارکان ایوان میں آئے اور ووٹ دینے کے بعد چلے گئے۔
جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے، جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شیرافضل مروت کی قومی اسمبلی میں جذباتی تقریر، صدر اور فوج کے حق میں بول پڑے
سیف اللہ ابڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین و امیدوار بلاول بھٹو زرداری کے حق میں پارٹی کی طرف سے دیے گئے ٹکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، وہ سینیٹ آف پاکستان میں پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم آبادی تعلیم رانا ثنااللہ مشیر وزیراعظم وی نیوز