Nawaiwaqt:
2025-11-12@12:28:30 GMT

پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکو مسترد کیوں کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکو مسترد کیوں کیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر رد کردی۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر کی گئی تھی تاہم کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنےکی کمٹمنٹ کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیاگیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا وفد پبلک فنانس، بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس مینجمنٹ پلان کی نگرانی کے لیے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی اور وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ ٹیم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو محدود کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد بجٹ پریکٹس میں تبدیلی اور اہداف پرعملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف نے مالی نظم وضبط کی پالیسی پرعملدرآمد پر زوردیا جبکہ اس کے علاوہ حکومت سے توانائی اورآپریشنل نقصانات کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آئی ایم ایف نے قرضوں کے بہتر استعمال اور اخراجات میں شفافیت پر بھی زور دیا اور ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور سبسڈی کے درست استعمال کی ہدایت کی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll
  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک
  • آئی ایم ایف کا وفد پبلک فنانس، بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
  • افغانستان کا پاکستان پر استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام
  • کراچی: انٹر پری میڈیکل 2022 کے نتائج میں رد و بدل کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل
  • شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان
  • اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا
  • کراچی کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلیے 30 دسمبر تک بند کرنے کا اعلان
  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ