Jasarat News:
2025-11-12@11:38:07 GMT

پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دسمبر میں مجوزہ بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ وہ تین ملکی سیریز میں حصہ لے، جس میں سری لنکن ٹیم کو بھی شامل کیا جانا تھا۔

تاہم پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول اور ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس تجویز کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی، جن میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور دیگر سینئر کرکٹرز شامل ہیں، دسمبر کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والی بِگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا اور ان کی فٹنس برقرار رکھنا مستقبل کی سیریز اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے ضروری ہے، لہٰذا اس وقت کسی اضافی سیریز میں شرکت ممکن نہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کی 150 سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایشز کی 150 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت اور یادگار انداز میں کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ میچ 2027 میں 11 سے 17 مارچ تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نےمیچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ میزبان کرکٹ بورڈ نے تاریخی میچ میں تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پہلی مرتبہ ٹکٹوں کی قرع اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں بورڈ نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بلےباز گریک چیپل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سیر آئن بوتھم کے ہمراہ میچ کی تفصیلات بیان کرنے کے لیےمشترکہ میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر1877 میں 15 سے 19 مارچ کھیلا گیا تھا۔چار روزہ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ڈیو گریگوری نے کی تھی جبکہ انگلینڈ کے کپتان جیمز للیوائٹ جونیئر تھے۔کھیل کا ایک دن بارش کی نظر ہو جانے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کا یہ تاریخی میچ آسٹریلیا نے 45 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزمیں 245 رنز اسکور کیے تھے، چارلس بینرمین نے ناقابل 165 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 196 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ہیری جپ نے 63 رنز کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔آسٹریلیا دوسری باری میں104 رنز ہی جوڑ سکا تھا۔ تاہم، انگلینڈ کی ٹیم کامیابی کے لیے ملنے والے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108 رنز بناپائی تھی۔ اس میچ نے ایشز سیریز کی بنیاد بھی رکھی لیکن ایشز کا تصور 1882 میں وجود میں آچکا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکو مسترد کیوں کیا؟
  • ورلڈ کال ٹیلی کام کے حق میں فیصلہ ایف بی آر کی اپیلیں مسترد
  • کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے‘ اسد اللہ خان
  • کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کی 150 سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
  • شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور
  • سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  •  جی ڈی پی پر منفی اثرات ناکام زرعی پالیسیوں کا ثبوت ہے‘ کسان بورڈ