محکمہ اوقاف کا اجلاس، ٹی ایل پی کی 330 مساجد، 250 مدارس اوقاف کے حوالے کرنے کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کو 25 ہزار ماہانہ وظائف کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف چودھری شافع حسین نے کہا کہ اوقاف آرگنائزیشن سے بجٹ کے مقررہ اہداف کا حصول لائق تحسین ہے۔ انہوں نے داتا دربار آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے کے الاؤنسز بارے سمری بھی جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اوقاف بورڈ کا اجلاس پیسک ہاوس لاہور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈی جی مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمن محمد شاکر اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے محکمہ اوقاف کے امور بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی 330 مساجد، 250 مدارس کی محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اوقاف بورڈ نے مرکز تحقیقات سید ہجویرؒ کے قیام کی منظوری دے دی۔ اوقاف کے انجنئیرنگ سٹاف کو انجینئرنگ الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ الاؤنس کی منظوری فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آمادگی کیساتھ مشروط کی گئی ہے۔
وقف اراضی کی حفاظت و افادیت کیلئے اعلیٰ سطح کی کمپنی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ کے 10 کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ایڈوائس لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ بورڈ نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی ریکروٹمنٹ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کو 25 ہزار ماہانہ وظائف کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف چودھری شافع حسین نے کہا کہ اوقاف آرگنائزیشن سے بجٹ کے مقررہ اہداف کا حصول لائق تحسین ہے۔ انہوں نے داتا دربار آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے کے الاؤنسز بارے سمری بھی جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کی عمارت، لائبریری کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی وزیر اوقاف اجلاس میں اوقاف کے کیا گیا
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ، لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔
یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔
اجلاس میں اجتماعِ عام کے تمام انتظامات ، جن میں کارکنان کے قیام قیام و طعام، ٹرانسپورٹ کے نظام، سیکورٹی پلان، خواتین شرکا کے لیے علیحدہ انتظامات اور استقبال کے مراحل شامل ہیں ، ان امور کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔
ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کے مطابق یہ اجلاس دراصل ایک حتمی مشاورتی مرحلہ ہے جس کے بعد مینارِ پاکستان پر ہونے والے عظیم اجتماع کی تیاریوں کو آخری شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اجتماعِ عام میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان، نوجوان، خواتین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع قومی بیداری، اسلامی نظام کے نفاذ، اور عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کا ایک نمایاں مظہر ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ اجتماع عام نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کی نظریاتی سمت کے تعین میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامی ٹیمیں اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور مینارِ پاکستان پر عظیم الشان اجتماع کے لیے فضا پرجوش ہے۔