کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدرو پرنسپل جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے منعقدہ کنونشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی ، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدرمولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روح اللہ کاظمی اتحاد بین

پڑھیں:

حب، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی انتخابات، نئے صدر کی حلف برداری

بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع حب کے انتخابات میں سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین حب کے ضلعی انتخابات مسجد و مرکزی امام بارگاہ حسینی، جام یوسف کالونی حب میں منعقد ہوئے۔ جس کی نگرانی پارٹی کے الیکشن کمشنر اور صوبائی ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے ممبر مولانا برکت علی مطہری نے کی، جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران گل محمد سیلرو اور حضور بخش جاموٹ اور ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم حب کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دستوری اصولوں کے مطابق ضلع بھر کے پانچ یونٹس اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے بعد سابق ضلعی صدر سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دستور کے مطابق الیکشن کے انعقاد سے قبل سید قربان علی رضوی نے بطور صدر اپنا استعفیٰ الیکشن کمشنر مولانا برکت مطہری کے سپرد کیا، جسے منظور کرلیا گیا۔ استعفیٰ کے بعد ضلعی شوریٰ نے نئے انتخاب کے لیے نام پیش کیے۔ بعد ازاں ضلعی شوریٰ کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں سے سید قربان علی رضوی ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • حب، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی انتخابات، نئے صدر کی حلف برداری
  • جھنگ، سید ظل حسین کاظمی شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے صدر منتخب
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل سٹی و صدر کا الیکشن
  • ڈی جی خان، آئی ایس او کا ضلعی کنونشن، رضوان حیدر نئے آرگنائزر منتخب 
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب 
  • اوستہ محمد، مجلس علماء مکتب اہلبیت کا اجلاس، ضلعی ذمہ داران منتخب
  • مجلس وحدت مسلمین تحصیل ملتان کا الیکشن، سید عترت کاظمی سٹی صدر منتخب