اجلاس میں کثرت رائے سے مولانا سید عرفان علی شاہ کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا، جبکہ مولانا ثناء اللہ جمالی نائب صدر اور مولانا سید سہیل شاہ جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع اوستہ محمد کا اہم اجلاس صوبائی صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کثرت رائے سے مولانا سید عرفان علی شاہ کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا، جبکہ مولانا ثناء اللہ جمالی نائب صدر اور مولانا سید سہیل شاہ جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی، مولانا عبدالحق جمالی اور دیگر علماء و مبلغین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ علم معاشرے کی تعمیر اور رہنمائی کا بنیادی ستون ہے اور علماء نوجوان نسل کو فکری انحراف سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ مکتب اہلبیت علم، تقویٰ اور کردار کی بنیاد پر ترقی اور اصلاح کا راستہ دکھاتا ہے۔ سینیئر رہنماء مولانا عبدالحق جمالی نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کیے اور کہا کہ آپ (س) کی زندگی ایثار، طہارت اور تقویٰ کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا روشن چراغ ہے۔ اجلاس کے آخر میں صوبائی صدر نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا سید کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم