مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مختلف جماعتوں کے درمیان بدلتے سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سیاسی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ شوریٰ کے اجلاس میں جماعت کی تنظیمی صورتحال، کارکنوں کی مشاورت اور تنظیمی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی بات کی جائے گی۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے جن کا اثر نہ صرف جماعت کے آئندہ بیانیے پر بلکہ ملکی سیاست پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 23 نومبر کو طلب کر لیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، حکومتی رویے اور مذہبی اداروں کے مستقبل سے متعلق پالیسی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مختلف جماعتوں کے درمیان بدلتے سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کیساتھ ساتھ سیاسی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ شوریٰ کے اجلاس میں جماعت کی تنظیمی صورتحال، کارکنوں کی مشاورت اور تنظیمی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی بات کی جائے گی۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے جن کا اثر نہ صرف جماعت کے آئندہ بیانیے پر بلکہ ملکی سیاست پر بھی پڑ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں جائے گا پر بھی
پڑھیں:
اسلامی نظام ہی ملک سے غربت کا خاتمہ کرسکتا ہے، جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے عوام کو ناجائز طور پر پریشان کرنے، لوٹ مار اور رشوت خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرا فورس عوام کی خدمت کے لیے بنائی گئی تھی، مگر بدقسمتی سے وہ روایتی پولیس کی طرح عوام کے لیے مصیبت بنتی جا رہی ہے۔شہریوں سے زبردستی پیسے لینا، ناجائز تجاوزات کے نام پر بلاوجہ جرما نے اور رشوت طلب کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ پیرا فورس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شفاف نظامِ احتساب قائم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اگراس بگاڑ کو نہ روکا تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید کمزور ہو جائے گا۔بد قسمتی سے حکومتی اقدامات سے عوام کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہے تو محکمے سے کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہر قسم کی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے اداروں کو عوام پر ظلم ڈھانے کا کوئی حق نہیں۔ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ رشوت خوری کے خلاف بنائی گئی نئی عدالتوں کو فوری طور پر فعال کرے اور کرپٹ اہلکاروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ محمد جاوید قصوری کا مزید کہنا تھا کہ 78برسوں سے جاری نظم کے اس فرسودہ نظام کو بدلے بغیر بہتری ممکن نہیں، مافیا ز نے سب کچھ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے،حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام نظم کے اس نظام کو بدلنے کے لئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ساتھ دیں۔