2025-07-29@00:18:45 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«لیگی ایم پی اے»:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء) پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا، پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے کے گارڈ اور ملازمین کی پی ٹی آئی ایم پی ایز کو غلیظ گالیاں اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کی کوشش کے بعد ایوان میں جھگڑا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جہاں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
لیگی ایم پی اے امجد علی جاوید نے اپنے ہی صوبائی وزیر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ چند روز قبل اسٹینڈنگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے عہدیداروں سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک ماہ میں 25، 25 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بل پاس ہوتے ہیں۔ یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا اب تو صوبہ کے لوگ چوک چواہوں میں باتیں کر رہے ہیں کہ اسمبلی میں 2، 2 کروڑ روپے لے کر یونیورسٹیوں کے بل پاس کروائے جاتے ہیں۔ بل آنے سے قبل طے ہوتا ہے کہ بل آئے گا اور پاس ہو جائے...
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹربیونل پنجاب کے جسٹس(ر)محمود مقبول باجوہ نے این اے 80 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کیخلاف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ پاپا کی پٹیشن سماعت کے بعد خارج کر دی۔
لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ...
لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں نوید علی کا اپنے گارڈز کے ہمراہ اپنے ڈرائیور پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے بعد ڈرائیور فاروق کو تشدد کرکے حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں نوید کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں نوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام...

گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش
گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی...

گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا
اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی ٹول پلازہ پر گھیر لیا، جس پر انہوں نے وائرلس کر کے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او سنگجانی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے جن...