گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔
ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی ٹول پلازہ پر گھیر لیا، جس پر انہوں نے وائرلس کر کے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او سنگجانی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے جن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزاحمت اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لیگی ایم پی اے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تاہم آخری اطلاعات تک اُن کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
سینئر پولیس افسر کے مطابق ایم پی اے ظاہر شاہ نے وی ایٹ گاڑی پرسی آئی اے ٹرپل ون کی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ ایم پی اے کو تھانے منتقل کرنے کی خبر ملی تو وفاقی وزیر امیر مقام فریقین میں صلح کرانے تھانے بھی پہنچ گئے۔
پولیس کے سینئر افسر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ تھوڑی دیر میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوجائے گی اور مقدمہ درج نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم پی اے
پڑھیں:
سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس، گریڈ 19 کے غلام مبشر میکن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر شگفتہ بانو کا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا حکومت سے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد اور میڈیکل افسر ڈاکٹر امیرزش لیاقت کا محکمئہ صحت آزاد کشمیر حکومت سے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جنرل اسپتال اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مزید برآں سیکشن افسر شعیب رضا گوپانگ کا آئی ٹی ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر محمد عمیر کا خزانہ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن اور سیکشن افسر بی بی عالیہ خان کاکڑ کا وزارت داخلہ سے سینٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اکاؤنٹس آفیسر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نعیم عباس حیدری کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن اور سینئر ایڈمن افسر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ/ گیریژنز مشتاق احمد کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ