2025-07-30@20:00:21 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«نیو کراچی ٹاو ن»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے سیکٹر 5-B/3 میں سیوریج مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کرلی، علاقے کی گلیاں اور سڑکیں بدبو دار پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث مکین شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے شکایات موضول ہونے کے بعد چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ متاثرہ علاقے کے ہنگامی دورے کے دوران برساتی نالے اور مین ہولز کی ابتر حالت کا جائزہ لیا اور فوری صفائی اور نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ درحقیقت یہ ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے، مگر اس محکمہ کی مجرمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (استاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے مالی سال26۔ 2025 کے بجٹ پرمیڈیا کے نمائندوں کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیو کراچی ٹاؤن کا سالانہ بجٹ پانچ ارب انسٹھ کروڑ آٹھ لاکھ پندرہ ہزار سات سو باون روپے کی خطیر رقم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے دو ارب اٹھاسی کروڑ پانچ لاکھ تین سو دس روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ترقیاتی فنڈز کا یہ بجٹ بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے پیشِ نظر مختص کیا گیا ہے۔چیئرمین محمد یوسف کے مطابق اس ترقیاتی بجٹ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی قبل از وقت صفائی اور سیوریج لائنز کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )عید الاضحی کے تیسرے روز چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورے کے دوران عید قرباں کے موقع پر جاری آلائشیں آپریشن اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مْشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن خالد شیخ،سینی ٹیشن آفیسر ریحان قریشی،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران اور بلدیاتی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت دی کہ عید قرباں کے دنوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں۔ اگر یہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے تو کراچی میں صفائی اور بلدیاتی خدمات کا معیار کہیں بہتر ہوتااور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آئین پاکستان کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح تک با اختیار بنانے کے اختیارات دیتا ہے بس اسے لاگو کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہرِ کراچی کو عیدالاضحیٰ جیسے اہم مواقع پر درپیش مشکلات کی ایک بڑی وجہ اختیارات کی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹریلر الٹ گیا، ٹریفک کی آمد و رفت متاثرکراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے... واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔
کراچی: اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے ایس او نے غفلت و لاپروائی سے واٹر ٹینکر چلانے اور روکنے پر سینہ زوری کرنے والے ڈرائیور کو نیم برہنہ حالت میں مدد گار 15 پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔ پولیس نے ایس او کی مدعیت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈرائیور خود کو بچانے کے لیے ٹینکر کے کیبن پر چڑھ گیا جسے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔ اس حوالے سے ایس پی ملیر ڈویژن سعید رند نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایس او ٹریفک سیکشن اسٹیل ٹاؤن سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں واٹر ٹینکر کے گرفتار ڈرائیور سیف اللہ کے...
17ہزار ایکڑ ارضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب کے ریفرنس میں سہیل بابو شامل سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ، سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں (رپورٹ: نجم انوار) بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب میں جاری تفتیش سے سندھ کی بیورو کریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے سرکاری اور موروثی زمینوںکے ہیرپھیر اور قبضوں میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بیس سے زائد افران ملوث نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے زمینوں پر قبضوں سمیت سرکاری ہیر پھیر میںسابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول کی شناخت کا عمل جاری...
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران سرگرم ہوگئے ہیں، یہ جعلی افسران پہلے شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو سیل کرتے ہیں اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرگرم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 جعلی افسران شہریوں سے رشوت مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ جعلی اہلکاروں نے پہلے کچھ گھروں کو سیل کیا اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ متاثرین کو ڈیل کرنے کے لیے چائے کے ہوٹل پر بلایا۔ اہل علاقہ نے اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی تو ٹاؤن انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تمام جعلی افسران کو...