ٹائون چیئرمین نیوکراچی کاصفائی کے کاموں کاجائزہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر )عید الاضحی کے تیسرے روز چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورے کے دوران عید قرباں کے موقع پر جاری آلائشیں آپریشن اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مْشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن خالد شیخ،سینی ٹیشن آفیسر ریحان قریشی،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران اور بلدیاتی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت دی کہ عید قرباں کے دنوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات فوری طور پر اْٹھا کر جام چاکروں لینڈ فل سائٹ منتقل کی جائیں انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے آخری روز آلائش آپریشن مکمل کرکے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کْش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا۔چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ صفائی کے عملے کو کام میں آسانی ہو اور نیو کراچی کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کی رہنمائی میں الحمداللہ نیو کراچی ٹاؤن میں کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا،چیئرمین محمد یوسف کی ہدایت کے مطابق صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتربنایاجارہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین محمد یوسف
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔