ڈیفنس فیز 8 میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعہ رات تقریبا 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان گاڑی اور رکشے میں آئے تھے، لاکر کاٹنے کے لئے کٹنگ ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے۔
کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایس آئی یو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، حکام نے کہا کہ نقب زنی کی واردات کے دوران ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بینکوں کو پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، متاثرہ نجی مائیکرو فنانس بینک کو سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔