محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قریب فریدآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر ایک انشورنس ایجنٹ کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بلیک میلنگ بتائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت چندر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے پولیس نے مقتول کی شناخت کی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ چندر مشرقی دہلی کے وِنود نگر میں رہائش پذیر تھا، جو فریدآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ پولیس نے چندر کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو قتل کی تصدیق ہوئی۔ لاش کے سر اور گردن پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے چکوال میں قتل کی سنسنی خیز واردات: 8 ماہ قبل تالاب سے ملنے والے انسانی اعضا قبر سے غائب
مقتول کے بھائی مدن گوپال کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
مزید تفتیش کے دوران پولیس نے لکشمی (29) اور اس کے منگیتر کیشو (26) کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان یشپال سنگھ کے مطابق لکشمی نے اقرار کیا کہ وہ گزشتہ 5 سال سے چندر کو جانتی تھی۔ حال ہی میں اس کی منگنی کیشو سے ہوئی، جس پر چندر ناراض ہو گیا اور اس نے لکشمی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ اس نے اسے کہا کہ وہ کیشو سے شادی نہ کرے۔
بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لکشمی اور کیشو نے چندر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق 25 اکتوبر کو لکشمی نے چندر کو میتھاپور (دہلی) بلایا، جہاں وہ خود رہتی تھی۔ وہ چندر کی بائیک پر سوار ہو کر اسے فریدآباد کے آتمادپور علاقے کے ایک سنسان مقام پر لے گئی۔
یہ بھی پڑھیے بیوی کو قتل کرکے 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرتے ہوئے قاتل پکڑا گیا
وہاں پہلے سے موجود کیشو اور اس کے 2 دوستوں نے چندر پر حملہ کر دیا۔ اسے گلا گھونٹ کر اور سر پر وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو نالے میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ملزمان نے مقتول کے شناختی کاغذات تو جیب سے نکال لیے، مگر بائیک کا نمبر پولیس کے ہاتھ لگا، جس سے چندر کی شناخت ممکن ہوئی۔
پولیس کے مطابق کیشو کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جرم و سزا دہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت دہلی پولیس کے کے مطابق پولیس نے قتل کر کر دیا
پڑھیں:
دبئی میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی‘ ملزمان 2گھنٹے میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-9
دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے 2گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان نے ایک سپر اسٹور میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ رات گئے وہ تیز دھار آلات کی مدد سے سپر مارکیٹ کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے واردات کی اطلاع پولیس اور ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ اگرچہ ملزمان نے ماسک پہن کر اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی تاہم جدید آلات ان کو ٹریس کرلیا گیا۔