data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-2-13

سنجھورو(نمائندہ جسارت)سنجھورو کے قریب بٹور شاخ پر رہزنی کی واردات آرائیں برادری کی بروقت کارروائی، ایک روزن گرفتار2 فرار۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے نزدیک بٹور شاخ پر سنجھورو کے قریب آرائیں برادری کے محنت کش عرفان آرائیں نعمان کے ساتھ رہزنی کی واردات پیش آئی، جس پر برادری کے نوجوانوں نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے رہزنوں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران گوٹھ چودھری عبدالغنی آرائیں، گوٹھ حاجی یعقوب آرائیں، گوٹھ حاجی عبدالعزیز آرائیں اور گوٹھ چودھری غلام حسین آرائیں کے نوجوانوں نے بھرپور ہمت اور جرأت کا مظاہرہ کیا۔اور سنجھورو پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سنجھورو محمد علی زرداری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ عوام اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں گنے کی فصل سے ایک رہزن کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آرائیں برادری کے رہنماؤں نے ایس ایس پی سانگھڑ، ڈی ایس پی سنجھورو اور ایس ایچ او سنجھورو سے مطالبہ کیا ہے کہ آرائیں قوم ایک محنت کش برادری ہے، جسے عرصے سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ عوام کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اس لیے ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور بٹور شاخ پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹنڈوجام پولیس کی کامیاب میں کارروائی میں چوروں کا پکڑے جانے والا گروپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • کچے کے  ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا 
  • درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چوری کی واردات، چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے
  • شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش
  • شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار
  • ٹنڈوجام پولیس کی کامیاب میں کارروائی میں چوروں کا پکڑے جانے والا گروپ
  • خیرپور : پولیس کی کارروائی، تلاش ایپ کے ذریعے چیکنگ کی گئی
  • سندھ کی ترقی کیلیے سب کا متحد ہونا ضروری ہے، ضیاء الحسن لنجار
  • راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • بدین، بااثر وڈیرے اور پولیس کیخلاف گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج