بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں منگل کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئیں تو فیکٹری ناکہ پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنان کے ہمراہ وہیں دھرنا دے دیا۔

پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے باوجود متعدد پی ٹی آئی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

’پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، یہ ہمارے بھائی ہیں‘

علیمہ خان نے  فیکٹری ناکہ پر موجود کارکنان کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، وہ خود بھی پریشان ہیں اور ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پیچھے کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان

’ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ ذہنی اذیت ہے‘

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ایک طویل عرصے سے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

آگئی ہوں گرفتار کرلو۔۔۔
علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو۔۔۔ pic.

twitter.com/PTJ0iBAJdS

— Faisal Tarar (@FaisalTararSpks) December 9, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، وہ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم ایک ماہ سے مسلسل ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی تھی، سرکاری ملازمین کے رویے پر بات کرنا سیاسی گفتگو نہیں ہوتا۔ ب انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کیسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کوئی ایک مثال تو دیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کس کے احکامات پر انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیے ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش

علیمہ خان کی صحافیوں کو سخت تنبیہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سوچ سمجھ کر سوال کریں، ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔

کارکنان کی آمد اور دھرنا

صورتحال گھمبیر ہونے پر مزید درجنوں کارکنان فیکٹری ناکہ پہنچ گئے جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ وہیں دھرنا دے دیا۔ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے فیکٹری ناکہ انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

14 فٹ بڑے مگرمچھ کا شہری آبادی میں دھرنا، ٹریفک جام کردیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بڑا مگرمچھ اچانک شہری آبادی کے علاقے میں آپہنچا اور سڑک کے درمیان لیٹ کر ٹریفک جام کردیا۔ حیرت زدہ ڈرائیوروں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکار اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔

واقعہ سیراسوٹا کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں مگرمچھ کی آمد سے نہ صرف گاڑیاں رُک گئیں بلکہ دیکھنے والوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے کافی کوشش کے بعد مگرمچھ کو قابو کیا اور ٹرک کے ذریعے اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کا کہنا ہے کہ موسم اور درجہ حرارت کے بدلنے کے باعث مگرمچھ اکثر آبادی کی طرف آجاتے ہیں، کیونکہ وہ جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے سورج کی گرمی پر انحصار کرتے ہیں۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ ریاست میں پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ 14 فٹ اور ساڑھے تین انچ لمبا تھا، جسے جھیل واشنگٹن کے علاقے سے نکالا گیا تھا۔
 

 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کا ایک بار پھر دھرنا
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • حکومتی کریک ڈاؤن، کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا
  • آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ اڈیالہ نہیں جائے گا
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کیس کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنا
  • پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، عطا تارڑ
  • 14 فٹ بڑے مگرمچھ کا شہری آبادی میں دھرنا، ٹریفک جام کردیا