تھرپارکر (نیٹ نیوز) تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ ریٹائرڈ استاد سکھ رام داس نے جو 8بیٹوں اورایک بیٹی کے والد ہیں۔ نے 74سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور 79 برس کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ سکھ رام داس کا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانونی ڈگری کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے لیے اور اپنے علاقے کے غریب عوام کی زمینوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنیکا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کیلئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی، ایف آئی اے کی بلاجواز اور غیر قانونی کارروائی پر تحقیقات کرائی جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، جو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کمشنر تحفظات برائے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے وفاقی محتسب کو پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار
  • جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ کو علیحدہ کرنے کا قانونی مسودہ انسپیکشن کمیٹی پہنچ گیا، اجلاس جمعہ کو طلب
  • تھرپارکر کے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان
  • شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس اور بی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • کراچی: محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنیکا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
  • سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی